Skip to product information
1 of 1

انشائیہ | چوری سے یاری تک | Chori Sy Yari Tak | Dr Wazir Agha | عمیر علی شیر

انشائیہ | چوری سے یاری تک | Chori Sy Yari Tak | Dr Wazir Agha | عمیر علی شیر

Regular price Rs.400.00 PKR
Regular price Rs.600.00 PKR Sale price Rs.400.00 PKR
Sale Sold out

زیر نظر مجموعے چوری سے یاری تک میں پندرہ انشائیے موجود ہیں۔ ڈاکٹر وزیر آغا نے انشائیہ چوری سے یاری تک میں آریاؤں اور دراوڑوں کی آویزش کو تاریخ کے آئینے میں دکھایا ہے اور اس تاریخی حقیقت کو انشائیے کے آئینے میں دلچسپ نداز میں پیش کرتے ہیں۔

اس انشائیے کی ابتداء اس قدر طنز و مزاح سے کرتے ہیں کہ قاری میں ایک خوشی کی لہر دوڑتی ہوئی نظر آتی ہے لیکن وہی قاری جب اس کو سنجیدہ معنوں میں لیتا ہے تو اسے وہ تمام تر پہلو اپنے معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جن کو معاشرہ فراموش کر چکا ہے اور اس پر سوچ بچار کرنا اپنا حق نہیں سمجھتا۔ انہوں نے انشائیہ کو اس طرح پیش کیا کہ تاریخ کا حصہ بھی کھل کر سامنے آ گیا اور قاری کو سوچنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔

انشائیہ میں چوری کو صرف ایک پیشہ ہی قرار نہیں دیا گیا بلکہ ایک مشغلہ کے طور پر دیکھایا گیا ہے جس کو فرصت کے لمحات میں دل بہلانے کے لیے سر انجام دیا جاتا ہے۔ اس مشغلہ کا اظہار وزیر آغا ان الفاظ میں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

چوری ہمارا پیشہ ہی نہیں ، مشغلہ بھی ہے اور ہم نے لیل و نہار کی ہزار کروٹوں کے باوجود نہ صرف اسے زندہ رکھا بلکہ اس میں لا

تعداد موشگافیاں اور فنی باریکیاں بھی پیدا کی ہیں ۔ دروغ برگردن راوی، لیکن یہی سنا ہے کہ ہمارے اس پیشے کا ذکر رگ وید میں بھی

موجود ہے۔

 

TITLE

انشائیہ | چوری سے یاری تک

AUTHOR

ڈاکٹر وزیر آغا

مرتب

عمیر علی شیر

PAGES

104

ISBN

98762733002774

 

Quantity

20 in stock

View full details