Karama Dharam Singh Goriya دھرم سنگھ گورا یہ کرما
Karama Dharam Singh Goriya دھرم سنگھ گورا یہ کرما
Couldn't load pickup availability
دھرم سنگھ گورا یہ جو ایک درجن کتب کے لکھاری ہیں اور ان کی اپنی زندگی جد و جہد سے بھر پور ہے، کی یہ کتاب ایک انتہائی دلچسپ تصنیف ہے۔ کتاب کا آغاز ان کے آبائی گاؤں کی ثقافتی تاریخ سے ہوتا ہے مگر آگے بڑھتے ہوئے یہ ذاتی سوانحی بیانے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ صرف دھرم سنگھ کی زندگی کا احوال نہیں بلکہ ان کے پورے خاندان کی ثقافتی اور فکری داستان ہے۔ کرما جو دراصل خود دھرم سنگھ کا دوسرا نام ہے، اپنی روایت اور وراثت کو ساتھ لے کر حال تک کا سفر کرتا ہے، اور ہر مرحلے کو خوب صورتی سے بیان کرتا ہے۔ بچپن، سکول کی تعلیم ، والدین کی زرعی جدوجہد ، سرحدی علاقے کے دیہاتوں کی طرز زندگی ، ان کے کردار و اطوار کو پیش کرنے والا یہ بیانیہ بہت دلچسپ ہے عملی جد و جہد کے طور پر دیار غیر میں رزق کی تلاش اور اس دوران پیش آنے والے واقعات اور پھر پنجاب اور اس کی تاریخ و ثقافت سے دلچسپی اور اس سے جڑے ہوئے مزاحمتی کرداروں پر تحقیق و تصنیف کا سفر، ان سب کی روداد کر ما ہے۔ یہ رو داد دھرم سنگھ گورا یہ نے مکالماتی انداز میں بڑی دلچسپی سے بیان کی ہے۔ اس میں رنگوں کا خوبصورت امتزاج بھی ہے اور آج کی نوجوان نسل کے لئے آگے بڑھنے کی ترغیب بھی۔۔۔۔
اسد سلیم شیخ
(اعز از فضلیت)
Pages 278
Low stock: 10 left
View full details